مرکز تراث بصرہ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن نے کچھ عرصہ پہلے بصرہ کی تاریخ و نوادرات کی جمع آوری اور آثار قدیم کی حفاظت کے لئے مرکز تراث بصرہ کے نام سے ایک ادارہ کا قیام عمل میں لیا گیا تھا مذکورہ ادارے کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دیگر شعبوں کی مدد سے اپنے کاموں کی انجام دہی اور اسے منظر عام پر لانے کے لئے ایک الگ سنٹر کھولنے کا فیصلہ کیا کہ جو اس وقت افتتاح کے لئے مکمل تیار ہو چکا ہے۔
مرکز تراث بصرہ کے سربراہ شیخ شاکر محمدی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو مرکز تراث بصرہ کے مکمل ہو جانے کے بارے میں کہا: حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے قائم کردہ مرکز تراث بصرہ کے افتتاح کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں اور افتتاحی تقریب کے دوران منعقد ہونے والے پروگراموں کے بارے میں بھی شیڈول اور لائحہ عمل تیار ہو چکا ہے اس افتتاحی تقریب کے ضمن میں بصرہ کی تاریخ اور تہذیب و تمدن کے بارے میں موجود تصویروں اور مصوری کے نمونوں کی نمائش اور بصرہ کے بارے میں ہی لکھی گئی کتابوں کی نمائش بھی شامل ہے۔
مرکز تراث بصرہ کے تحریر و تحقیق سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا ہے کہ ان کا سیکشن فی الحال دو یونٹوں پر مشتمل ہے کہ جن میں سے ایک لائبریری یونٹ اور دوسرا انٹر نیٹ یونٹ پر مشتمل ہے اور ان دونوں یونٹوں میں بصرہ کے بارے میں موجود ہر تاریخی چیز کو تحریر کی شکل میں جمع کیا جائے گا اور اس کی نشر و اشاعت کا عمل سر انجام دیا جائے گا۔
ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا ہے کہ مرکز تراث بصرہ میں مزید سیکشنوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا کہ جن میں شعائر حسینی، آثار قدیمہ اور تراثیات وغیرہ کے سیکشن سر فہرست ہے۔
مرکز تراث بصرہ کے افتتاح کی تیاریوں کے حوالے سے ڈاکٹر طارق حسن نے کہا کہ مرکز کا عملہ گزشتہ کافی دنوں سے افتتاح کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اس مرکز کی کامیابی کے لئے شہد کی مکھیوں کی طرح مسلسل مصروفِ عمل ہیں تاکہ حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے سامنے سرخروں ہو سکیں کہ جن کی صورت میں اپنی تاریخ ،آثار قدیم اور گزشتہ تہذیب و تمدن کو جمع کرنے اور آئندہ نسلوں کے لئے اسے محفوظ کرنے کا موقع ملا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: