روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز / بابل برانچ نے(حناجر الحلّة الذهبيّة القرآنيّ) کے عنوان سے نئے قرآن پروگرام کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔
رجسٹریشن قرآن مرکز / بابل برانچ کے صدر دفتر جو کہ حلہ میں واقع ہے، میں ہوگی۔
رجسٹریشن کے لئے شرائط مندرجہ ذیل ہیں:
۱- رجسٹریشن کے لئے عمرکی زیادہ سے زیادہ حد 25 سال ہے۔
۲- تلاوت وتجوید کے اصولوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔
۳- تلاوت قرآن مجید کی آڈیو فائل جو کہ زیادہ سے زیادہ دو منٹ پر مشتمل ہو واٹس ایپ کے ذریعے درج ذیل نمبروں پر بھیجیں۔
۴- شرکاء صرف بابل گورنریٹ کے رہائشی ہوں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اگست 2021 ہے۔
مزید معلومات اور آڈیو فائلیں بھیجنے کے لئے نمبر درج ذیل ہیں:
07713081665
07813839528