روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے معلوماتی ٹیکنیک اور نیٹ ورکس نے بتایا ہے کہ عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے (33471) مومنین کی نیابت میں عرفہ اور عید کے دن مراسم زیارت اور دیگر اعمال ادا کئے گئے اور یہ وہ مومنین ہیں جنہوں نے اپنے یا عزیزوں کے نام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’ نیابت میں زیارت ‘‘ میں درج کیے تھے۔
اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی، فرانسیسی، ڈچ، سواحیلی اور اردو زبان میں موجود رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے توسط سے نیابت میں مراسم زیارت ادا کروانے کے لیے بہت زیادہ مومنین نے درخواست کی کہ جس کی ایک وجہ کورونا وائرس کی پیدا کردہ غیر معمولی صورت حال کے سبب اس مخصوص مناسبت پر مومنین کا ذاتی طور پر زیارت کے لیے نہ آ پانا بھی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ سادۃ الخدم نے عرفہ اور عید کی رات اور دن کے دوران مندرجہ مومنین کی نیابت میں امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک اندر مراسم زیارت اور مخصوص اعمال ادا کیے۔
حیدر طالب نے بتایا کہ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)" سے تھا۔