مضیف کی جانب سے عرفہ اور عید کے دوران زائرین کو بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کی گئيں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مضیف نے اعلان کیا ہے کہ یوم عرفہ اور عید کے دوران مضیف کی جانب سے زائرین کو بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کی گئيں اور ان میں دسیوں ہزار فوڈ پیکٹس تقسیم کئے گئے اور اس خدمت کے دوران وزارت صحت اور متعلقہ اتھارٹیز کی ہدایات اور سفارش کردہ احتیاطی و حفاظتی اقدامات کو تمام کاموں کا حصہ بنايا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مضیف کے انچارج الحاج عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث ہم نے یوم عرفہ اور عید کے دوران زائرین کرام کی صحت و سلامتی کے پیش نظر بہت سے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھا اور روضہ مبارک کے میڈیکل ڈویژن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر مکمل عمل پیرا رہتے ہوئے زائرین کرام کو خدمات فراہم کیں۔ اس مخصوص مناسبت پر حسب روایت ہمارے مضیف نے اپنے بیرونی آؤٹ لیٹس سے زائرین کرام کو انواع و اقسام کے کھانے پیش کئے اور شب عید و روز عید زائرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مضیف کی جانب سے فراہم کردہ خدمات میں کئی گنا اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: مضیف میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے زائرین کے ذوق اور پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانے تیار کئے گئے اور طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق زائرین کو انتہائی منظم انداز میں نماز فجر کے بعد ناشتہ، نماز ظہرین کے بعد دوپہر کا کھانا اور نماز مغربین کے بعد رات کا کھانا پیش کیا گیا۔ مضیف کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کو تین اوقات کے کھانے کے علاوہ سارا دن چائے، مشروبات، پانی اور ہلکے پھلکے کھانے بھی پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: