ذی قار سے تعلق رکھنے والی خاتون کے چہرے سے ٹیومر کو کامیابی سے ختم کر دیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ذی قار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ خاتون کے چہرے سے بغیر کسی پیچیدگی کے ٹیومر کو کامیابی سے ہٹا دیا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں چہرے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹرمعمّر الأعرجي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے ذی قار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ خاتون کے چہرے سے بغیر کسی پیچیدگی کے ٹیومرکو ہٹانےکا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ ٹیومر چہرے کے دائیں جانب سلائیوری گلینڈ میں موجود تھا۔"

انھوں نے مزید کہا: "ٹیومر کی تشخیص اور دیگر ٹیسٹوں کے بعد مریضہ کا آپریشن کر کے ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں یہ ایک عام ٹیومر تشخیص ہوا ہے لیکن ہم اس کی نوعیت جاننے کے لئے مزید ٹیسٹ کر رہے ہیں اور ان کے نتائج کے منتظر ہیں۔

"ہمیں آپریشن کے دوران کسی غیر معمولی صورتحال یا پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم تھی اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: