العمید یونیورسٹی میں سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے امتحانات حضوری کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے تعلیمی سال (2020-2021) کے آخری سمسٹر کے امتحانات حضوری جو کل بروز اتوار ( 25 جولائی ، 2021 ء) سے شروع ہوں گے، کے انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ان تمام تیاریوں اور اقدامات کا مقصد طلباء،اساتذہ اور امتحانی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے لئے محفوظ اور صحتمند ماحول کی فراہمی کو ممکن کو بنانا ہے۔
یونیورسٹی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے یونیورسٹی کی تمام کلاس رومز ، ہالز، آفسز اور تمام سروسزسائٹس میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔
یونیورسٹی کے صدرڈاکٹر معید الغزالی نے کہا: " ان امتحانات کے محفوظ انعقاد اور وائرس سے تحفظ کے لئے کورونا کرائسز سیل کی سفارشات کی روشنی میں جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی تاکہ امتحان کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں آسانی اور معاونت فراہم کی جاسکے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "اس سلسلے میں ہم نے امتحانی مراکز میں ماسک اورسیسیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے طلباء و طالبات کو مسلسل آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔"

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یونیورسٹی پریزیڈنسی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل اس عمل کو مانیٹر کرے گی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: