حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے زیرِ اہتمام کربلا کی حسینی انجمنوں اور سرکاری انتظامیہ کا اجتماع۔

اجتماع
عراق اور پوری دنیا میں موجود شعائر اور حسینی انجمنوں کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے بنائے گئے سیکشن کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ یکم نومبر 2013ء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء ہال میں کربلا کی حسینی انجمنوں اور کربلا کے سرکاری انتظامیہ کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا کہ جس میں کربلا کے سرکاری اداروں اور حسنی انجمنوں کے سربراہان اور نمائندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماع کا مقصد محرم الحرام 1435ھ میں ہونے والے عزاداری کے پروگراموں اور خاص طور پر یومِ عاشورہ کے حوالے سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے کئے جانے والے تمام انتظامات اور لائحہ عمل کو آخری شکل دے کر سب کو مطلع کرنا تھا۔
جناب عقیل طریحی نے کہا ہے کربلا کے تمام سرکاری ادارے عاشورہ کے حوالے سے منعقد ہونے والے تمام عزاداری کے پروگراموں کے لئے بہتر سے بہتر خدمات مہیا کریں گے اور عاشورہ کے احیاء کے لئے آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں اور حسینی انجمنوں کے ساتھ دونوں مقدس روضوں کے زیرِ سایہ مکمل تعاون کریں گے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمت سلمان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن ہم سے حضرت امام حسین علیہ السلام کی المناک شہادت اور عاشورہ کے احیاء کا مطالبہ کرتے ہیں اور کربلا ہمیشہ سے حسینی فکر کی کرنوں کے پھوٹنے کا مرکز رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا اور عاشوراء کو زندہ رکھنے کی ذمہ داری حسینی انجمنوں اور ماتمی تنظیموں کے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ سیکشن میں اب تک عراق اور دوسرے ممالک کی (32743) سے زیادہ حسینی انجمنیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور مزید رجسٹریشن کا کام مسلسل جاری ہے سن 2003ء میں اس سیکشن میں 700 انجمنوں نے اپنے نام درج کروائے تھے اور گزشتہ سال چہلم کے موقع پر جو انجمنیں کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہوئیں تھی ان کی تعداد (6152) سے زیادہ تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: