الکفیل ہسپتال میں سماعت سے محروم مریض کی کامیاب کوکلیئر امپلانٹ سرجری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سماعت سے محروم مریض کے لئے دوسرے کوکلیئر امپلانٹ آپریشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ الکفیل ہسپتال ملکی اور مقامی سطح پر(ENT) کے شعبہ میں جدید ترین طریقہ علاج اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعےکوکلیئر امپلانٹ سمیت جدید سرجریز اور طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر الکفیل ہسپتال میں کان ، ناک اور گلے کی سرجری کے ماہر لبنانی ڈاکٹر ہشام الموسوی نے کہا: "ہماری طبی ٹیم نے حال ہی میں الکفیل ہسپتال میں سماعت سے محروم مریض کے لئے دوسری کوکلیئر امپلانٹ سرجری کی ہے۔"
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:" ہسپتال میں دستیاب جدید ٹیکنالوجیز اور آلات نے اس مخصوص آپریشن میں کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ "
ڈاکٹر الموسوی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم الکفیل ہسپتال کو(ENT) کے شعبہ میں کوچلیئر امپلانٹس سمیت جدید سرجریز اور طبی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ایک ممتاز ہسپتال بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عراقی مریض اس طرح کے آپریشن کے لئے اپنے ملک سے باہرسفر اور دیگر مشکلات سے بچ سکیں۔ "
انھوں نے کہا : "الکفیل ہسپتال میں دستیاب جدید ٹیکنالوجیز عراقی ڈاکٹروں کی طبی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: