ناصریہ میں واقع امام حسین(ع) تعلیمی ہسپتال کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد ناصریہ میں موجود ہے۔
وفد کے سربراہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن کے نائب انچارج شیخ عادل وکیل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا واڈ میں المناک حادثہ کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی خصوصی ہدایت پر ہم حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان کو فردًا فردًا تعزیت پیش کرنے کے لیے ناصریہ آئیں ہیں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وسکون عطا فرمائے۔