الکفیل یونیورسٹی میں سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے امتحانات حضوری کا آغاز

ملک کی دیگر یونیورسٹیز کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی میں تعلیمی سال (2020-2021) کے سالانہ امتحانات حضوری محکمہ صحت کی سفارشات اور ہدایات کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے شروع ہوئے۔ ان اقدامات کا مقصد طلباء اور امتحانی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے لئے محفوظ اور صحتمند ماحول کی فراہمی کو ممکن کو بنانا ہے۔
یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نوروس الدھان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " وزارت اعلی تعلیم کی ہدایت کی پر الکفیل یونیورسٹی سے منسلک تمام فیکلٹیز اور کالجز میں سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے امتحانات حضوری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ "
انہوں نے بتایا کہ: " ان امتحانات کے محفوظ انعقاد اور وائرس سے تحفظ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ ہم نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی تمام کلاس رومز ، امتحانی ہالز، آفسز اور تمام سروسزسائٹس میں مسلسل جراثیم کش سپرے کرنے اور یونیورسٹی کے تمام حصوں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی تاکہ امتحان کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں آسانی اور معاونت فراہم کی جاسکے۔ "
انہوں نے مزید کہا: " امتحانی ہالز میں داخلے سے پہلے تمام طلباء کی تھرمل سکیننگ کی جائے گی۔ امتحانی ہالز میں ماسک اورسیسیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے بھی منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔ امتحانی ہالوں میں طلباء کو ان کی نشستوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے نقشے تیار کیے گئے ہیں جنھیں طلباء کو ای میل کر دیا گیا تاکہ امتحانی ایام میں بِھیڑ بننے سے بچا جا سکے۔ "
انھوں نے زور دے کر کہا: "طلبا کو اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے رہنمائی چارٹس پردرج تمام ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں۔"
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "یونیورسٹی امتحانات کے محفوظ اور آسان انعقاد کے لئے اپنے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: