روضہ مبارک عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کی ام البنین(ع) لائبریری برائے خواتین نے (انٹر پرینر شپ) کے موضوع پر (zoom cloud meeting) کے ذریعے ڈائیلاگ ورکشاپ کا انعقاد کیا کہ جس میں عراق اور بیرون ملک سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ سے خطاب کے لیے عراقی وزارت صنعت و معدنیات میں محکمہ صنعتی ترقی و تنظیم کی رکن محترمہ رامينا إثنائيل يوسف کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا کہ جنہوں نے اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور کامیاب کاروباری شخصیت کی خصوصیات اور نئے کاروبار کی کامیابی کے لیے مطلوبہ عناصر کے بارے میں بیان کیا۔
اس ورکشاپ میں سوالات کا ایک سیشن بھی شامل تھا کہ جس میں شرکاء نے جدید پروڈکٹ اور آئیڈیا کو مارکیٹ میں متعارف کروانے اور دیگر موضوعات پر محترمہ رامينا إثنائيل يوسف سے سوالات کیے اور متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔