الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیکل ریسکیو ٹیموں کے رضاکاروں کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے محرم الحرام کی تیاریوں کے ضمن میں میڈیکل ریسکیو ٹیموں کے رضاکاروں کے لیے ایک تربیتی کیمپ لگایا گیا جس میں بصرہ اور ذی قار کے گورنریٹس کے (80) رضاکار شریک ہوئے۔
ایسوسی ایشن کے سربراہ اور سکاؤٹ لیڈر علي حسين عبد زيد نے کہا: "یہ کیمپ جو امام الجواد علیہ السلام کے نام پر لگایا گیا تھا، کا مقصد ایام محرم اور زیارت عاشورہ کے لئے طبی رضاکاروں کی تیاری اور تربیت کرنا تھا۔ یہ کیمپ اس مربوط پروگرام کا حصہ ہے جس میں روضہ مبارک کے تمام شعبہ جات اور سیکشنز زائرین امام حسین علیہ السلام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی اور اقدامات کررہے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "یہ کیمپ تین دن تک جاری رہا اور الکفیل اکیڈمی فار ریسکیو اینڈ میڈیکل ٹریننگ نے شرکاء کو زندگی بچانے اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بنیادی طریقوں کے بارے میں تربیت دی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: