فیملی کلچر سنٹر: (جود الكافل) مذہبی ، ثقافتی ، تدریسی اور تعلیمی موضوعات پر مشتمل اہم پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ فیملی کلچر سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کردہ پروگرام (جود الکافل) ان اہم پروگرامز میں سے ہے جو معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے پیش کئے جا تے ہیں۔ یہ پروگرام اس شعبے میں ماہر اور تجربہ کار عملے کی نگرانی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

فیملی کلچر سنٹر کی انچارج محترمہ أسمهان إبراهيم نے کہا کہ اس ہفتہ وار پروگرام کا مقصد شرکاء کے علم اور شعور کو بڑھانا ہے۔ اس پروگرام کے دوران مذہبی ، ثقافتی ، تدریسی اور تعلیمی موضوعات پر لیکچرز پیش کئے جاتے ہیں جبکہ معروف سماجی، علمی اور دینی شخصیات کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "یہ پروگرام ، جو شخصی طور پر منعقد ہوتا تھا اب کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن اور انفرادی طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔"

مذہبی اور عقائدی آگاہی اور معلومات کے لئے فقہی سیشن بھی اس پروگرام کا حصہ ہے اور اس سیشن کے اختتام پر سوال و جواب سیشن بھی منعقد ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: