العمید یونیورسٹی میں وزارت اعلی تعلیم کی ہدایات اور اعلان کردہ شیڈیول کے مطابق امتحانات کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے آخری سمسٹر کے امتحانات حضوری شروع ہوئے۔ان تمام اقدامات کا مقصد طلباء،اساتذہ اور امتحانی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم و تدریس کے لئے محفوظ اور صحتمند ماحول کی فراہمی کو ممکن کو بنانا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علاء الموسوی نے الکفیل کو بتایا کہ کورونا وبائی مرض کی وجہ سے امتحانات کے محفوظ انعقاد کے لئے خصوصی تیاریاں کی گئیں ہیں اور یونیورسٹی پریزیڈنسی کی زیر نگرانی امتحانات کے لئے ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی تاکہ امتحان کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں آسانی اور معاونت فراہم کی جاسکے۔ "

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امتحانات کا انعقاد وزارت اعلی تعلیم کی ہدایات اور اعلان کردہ شیڈیول کے مطابق ہے۔ یونیورسٹی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے یونیورسٹی کی تمام کلاس رومز ، ہالز، آفسز اور تمام سروسزسائٹس میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ہے اور سینیٹائزیشن کا یہ عمل امتحانات کے اختتام تک مسلسل جاری رہے گا۔ امتحانی ہالز میں ماسک اورسیسیٹائزر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے بھی منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔


انھوں نے بتایا کہ یہ امتحانات ای ایجوکیشن ٹیم اور یونیورسٹیپریزیڈنسی کی براہ راست نگرانی ہوں گے۔

امتحان کے پہلے دن طالب علموں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امتحانات کے محفوظ انعقاد کے لئے یونیورسٹی کی مستقل کوششوں کو بے حد سراہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: