روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر عباس موسی احمد نے قرآن مرکز نجف برانچ کا دورہ کیا اور مرکز کی جانب سے قرآنی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
مرکز کے دورے کے دوران ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس موسی احمد کو قرآن مرکز نجف برانچ کی اہم سرگرمیوں ، قرآنی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
قرآن مرکز نجف برانچ کے سربراہ مهند الميّالي نے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس موسی احمد کا استقبال کیا اور مرکز کی جانب منعقد کی جانے والی اہم قرآنی سرگرمیوں، خدمات ، ورکشاپس اور قرآن کورسز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس موسی احمد کوقرآن مرکز نجف برانچ کے عملے کی تحقیقی کاوشوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
دورے کے اختتام پرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس موسی احمد نے مرکز کی جانب سے قرآنی ثقافت اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں اور خدمات کو بے سراہا۔