روضہ مبارک امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے وفد کی صدر شہر میں بم دھماکے کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا وفد دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع صدر شہر کے بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے صدر شہر میں موجود ہے۔یہ بزدلانہ بم حملہ عید الاضحی کے موقع پرکیا گیا تھا جس میں 35 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

وفد دونوں مقامات مقدسہ کے متعدد ہائر آفیشلز اور عملے کے ارکان پر مشتمل ہے، جو اعلیٰ مذہبی قیادت ، دونوں مقامات مقدسہ کے متولی شرعی اور خدام کی جانب سے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہا ہے۔

وفد کے سربراہ اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل الحاج فاضل عوز نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز کی رہنمائی میں ہم آج صدر شہر میں صدر شہر کے بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے آئے ہیں۔ یہ معصوم شہریوں جنہیں بغیر کسی جرم کے شہید کیا گیا ہےعراقی شہدا کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ہے جو سرزمین وطن پر سفاک دشمن کے ظلم کا نشانہ بنے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ شہدا کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وسکون عطا فرمائے۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "اس وفد کا صدر شہر کے بازار میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ملاقات کے لئے آنا دونوں مقامات مقدسہ اورعراقی معاشرے کے درمیان گہرے اور مضبوط روابط کا مظہر ہے اور اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور اور ان سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔"
شہدا کے لواحقین نے مقامات مقدسہ کے اس ہمدردانہ اقدام اوراس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے، انھیں حوصلہ اور تسلی دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: