روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادۃ الخدم نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ کے ارکان عید غدیر کے دن مومنین کی نیابت میں حضرت علی(ع) کی ضریح مبارک کے پاس زیارت پڑھیں گے اور تجدید بیعت کے مراسم ادا کریں گے، پس جو مومنین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک) کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ (https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur) میں اپنا نام درج کریں گے شعبہ سادۃ الخدم عید غدیر کے دن بروز جمعرات، 18 ذی الحجہ 1442ھ ان کی کی نیابت میں زیارت ادا کریں گے اور مولا کو مبارک باد پیش کریں گے۔
اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید ہاشم شامی نے کہا ہے کہ ہمارے شعبہ کے ارکان ان تمام محبانِ اہل بیت(ع) کی نیابت میں زیارت عید غدیر کے مراسم ادا کریں گے جو موجودہ عالمی وبائی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے نجف اشرف آ کر امام علی بن ابو طالب(ع) کی زیارت نہیں کر سکتے۔
آپ ابھی اس لنک کے ذریعے عید غدیر کے دن اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں حضرت علی(ع) کی زیارت اور دیگر اعمال یوم غدیر پڑھوانے کے لیے نام درج کریں:
https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur
اسی حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے معلومات اور نیٹ ورکس کے انچارج حیدر طالب عبد الامیر کا کہنا ہے کہ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ (نیابت میں زیارت) نے مومنین کی طرف سے جن مخصوص زیارات کی ادائيگی کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے ان میں عید غدیر کے دن کی جانے والی مخصوص زیارت بھی ہے۔ ہم نے اس مرتبہ اس سیزن کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں کیونکہ موجودہ غیر معمولی حالات کے نتیجے میں عراق کے اندر اور باہر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد نجف اشرف میں مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے نہیں آ سکے گی۔