رپورٹ: الحسین ٹیچنگ(ع) ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے وفد نے حال ہی میں ذی قار گورنریٹ کا دورہ کیا ہے کہ جہاں انھوں نے ذی قار گورنریٹ کے مرکزی شہر ناصریہ میں واقع الحسین ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور ان سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی امور کے سیکشن نائب سربراہ شيخ عادل وکیل بھی اس تعزیتی دورے میں وفد کے ہمراہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم یہاں اس المناک سانحہ کے متاثرین کو کربلا کے مقدس روضوں کے خدام اور خاص طور پر دونوں مقدس روضوں کے شرعی متولیوں کی طرف سے پرسہ پیش کر رہے ہیں اور ان کا غم بانٹنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، خدا سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وسکون عطا فرمائے۔

اس تعزیتی دورے کی تفصیلی رپوٹ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/videos/watch?key=a71314f9
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: