موکب الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے عید غدیر کی پرمسرت مناسبت پر زائرین کرام کو مسلسل خدمات فراہم کی گئیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کے خدماتی موکب کی جانب سے عید غدیر (18) ذو الحجہ) کی پرمسرت مناسبت پر امیر المومنین امام علی علیہ کی زیارت کے لئے نجف آنے والے زائرین کرام کو مسلسل خدمات فراہم کی گئیں۔

یہ موکب پانچ سال پہلے الکفیل یونیورسٹی کے صدر کی زیرنگرانی قائم کیا گیا تھا ، موکب کو نجف گورنریٹ میں زیادہ تر مناسبات پرزائرین کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ موکب کی جانب سے شدید گرم موسم کے پیش نظر عید غدیر کی مناسبت پر زائرین کے لئے بڑے پیمانے پر پینے کے ٹھنڈے پانی ، جوسز اور دیگر مشروبات کا انتظام کیا گیا تھا۔
موکب کی جانب سے زائرین اور عملے کی صحت و سلامتی کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گیئں تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: