ام البنین وویمن لائبریری کے علمی وفکری ذخیرہ میں (20) ہزار سے زائد متنوع مصادر کا اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین (علیہ السلام) وویمن لائبریری نے اپنے علمی وفکری ذخیرہ میں (20) ہزار سے زائد متنوع مصادر کا اضافہ کیا ہے ۔

ام البنین (عليها السلام) ویمن لائبریری کی سربراہ أسماء رعد نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا: لائبریری کےعلمی وفکری ذخیرہ میں (20) ہزار سے زائد متنوع مصادر کا اضافہ لائبریری کے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ لائبریری کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کو وسیع تر کیا جا سکے اور لائبریری کے معلوماتی ذخیرے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے محققین اور قارئین کو موقع فراہم کیا جائے کہ وہ اہم ملکی اور غیر ملکی پبلشرز کی حوالہ جات کتابوں ، ڈیٹا بیس ، معلومات ، جدید ذرائع ، سائنسی اور انسان دوست کتابوں پر مشتمل سب سے بڑے علمی و فکری خزانے سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے مزید بتایا: "لائبریری میں تاریخ، مذہب، سائنس،طب، حیاتیات، ماحولیات اور جدید موضوعات پر(14،900) سے زیادہ رسالے وجرائد ، (60،000) ای کتابیں ، اور (105) تیس زبانوں میں مصادر موجود ہیں۔

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "ام البنین لائبریری سروسز اور انفارمیشن کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی اور پیشرفت کو بروئے کار لاتے ہوئے لائبریری کی فراہم کردہ خدمات کو بہتر اور وسیع تر کرنے کے لئے مسلسل اقدامات اٹھا رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: