حلہ سے کربلا آنے والی سڑک پر قائم مدینة الزائرین کے انتظامات بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سنبھال لئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان میں سے ایک حلہ سے کربلا آنے والی سڑک پر قائم مدینة الزائرین کو ازارتِ بلدیات سے کرایے پر لے کر زائرین کی خدمت کے لئے کھولنا ہے۔
روضہ مبارک نے کرایہ پر لینے کے بعد اس کا نام (مجمع العلقمی الخدمی للزائرین) رکھا ہے اس سے پہلے بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے نے نجف سے کربلا اانے والی سڑک پر واقع مدینة الزائرین کو کرایے پر لے کر اس کا نام (مجمع ام البنین علیھا السلام) رکھا تھا اور اسے زائرین کی خدمت کے لئے کھول دیا ہے نجف کربلا روڈ پر لئے جانے والے مدینة الزائرین کی کامیابی اور اس کے ذریعے زائرین کی خدمت کے کامیاب تجربہ کے بعد ہی حلہ کربلا روڈ پر واقع مدینة الزائرین کو کرایے پر لینے اور اس کے انتظامات سنبھالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مجمع العلقمی الخدمی للزائرین ( علقمی خدمتی کمپلکس برائے زائرین ) کے انچارج رضا ناجی ساھی نے بتایا ہے کہ حال ہی میں اس کمپلکس کو وزارتِ بلدیات سے کرایہ پر لیا گیا ہے اور کرایے پر لئے جانے کی قانونی کاروائی کے مکمل ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ اور ٹیکنیکل ورکس کے عملہ نے کمپلکس میں کام شروع کر دیا ہے تاکہ کم سے کم وقت میں اسے زائرین کی خدمت کے لئے مکمل طور پر تیار کر لیا جائے۔
علقمی خدمتی کمپلکس کا کل رقبہ 40.000 مربع میٹر ہے کہ جس میں ادارہ، گارڈز اور طبی امداد کے لئے عمارتیں الگ سے بنی ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ اس کمپلکس میں پانچ دوسری عمارتیں بھی ہیں کہ جن میں تین ایک منزلہ جبکہ دو عمارتیں دو منزلہ ہیں کہ جن میں 560 بیڈ کی گنجائش ہے ان عمارتوں کے ساتھ ہی مسجد، باورچی خانہ، کھانا تقسیم کرنے کی جگہ اور وضو خانے ہیں اس کے علاوہ اس کمپلکس میں 6.000 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل دو بڑے خیمے بھی ہیں کہ جن کے سایے زائرین کے آرام کے لئے وسائل مہیا کئے گئے ہیں اور اسی طرح اس کمپلکس میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بھی ایک بڑی جگہ مختص کی گئی ہے۔ رضا ناجی نے بتایا کہ اس کمپلکس کو ہر طرح سے زائرین کی خدمت کے شایان شان بنانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عملہ دن رات سر گرم عمل ہے اور تعمیراتی کاموں کے علاوہ روضہ مبارک کا خاص عملہ آرائشی کاموں میں سر گرم عمل ہے کہ جس میں جگہ جگہ فواروں کی تنصیب، سجاوٹ کے لئے پودوں اور پھولوں کی کاشت اور بہت سے دوسرے کام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: