صدیقہ الطاہرہ وویمن میڈیکل آرگنائزیشن کی متنوع طبی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیکل افیئرز ڈویژن سے وابستہ الصدیقہ الطاہرہ علیہا السلام وویمن میڈیکل آرگنائزیشن نے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے تعاون سے یوم عرفہ اور عیدالاضحی کی زیارت کے لئے مرتب کردہ منصوبے کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت خواتین زائرین کی بڑی تعداد کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔
اس آرگنائزیشن کی انتظامی کمیٹی کی رکن محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "کربلا ، نجف ، بغداد اور بصرہ ک گورنریٹس کے 150سے زیادہ رضاکار طبی عملے نےزیارت عرفہ اور عید الضحی کے دوران زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی کا اعزاز حاصل کیا۔ ہم نے اس بابرکت ترین زیارت کے دوران مرتب کردہ ہیلتھ پلان کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ بحرانی حالات میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن کی ہدایات اور سفارشات پر عمل کرتے ہوئے اس زیارت کے دوران زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھی۔"
انہوں نے مزید کہا ، "ان خدمات کی فراہمی کے رضاکار طبی عملے کو تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا تاکہ زائرین کو دن رات مختلف اور متنوع طبی خدمات اور علاج کی فراہمی کو جاری رکھا جا سکے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: