الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں پیچیدہ فریکچرز کی فکسنگ کے لئے جدید تکنیکس

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 40 سالہ مریض کی کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) اور ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچرز کی فکسنگ کے لئے دو کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ مریض کو جلد معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لئے دونوں آپریشنز میں جدید ترین تکنیکس استعمال کی گئیں ہیں۔
ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کے ماہر ڈاکٹر احمد نعمہ نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے حال ہی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ایک 40 سالہ مریض کی کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) اور ران کی ہڈی میں پیچیدہ فریکچرز کی فکسنگ کے لئے دو کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ "
ڈاکٹر نعمہ نے مزید کہا کہ: " کندھے اور کہنی سے متصل ہڈی ( humerus bone) کے فریکچر کو کلوزڈ پلاٹینم تکنیک (closed platinum technique) کے ذریعے فکس کیا گیا تھا ، جو پیچیدہ فریکچر کودرست اور مستحکم کرنے کے لیے دستیاب بہترین تکنیکوں میں سے ایک ہے۔ یہ تکنیک مریض کو فوری طور پر ہاتھ اور انگلیاں ہلانے میں مدد دیتی ہے اور آپریشن کے صرف دو ہفتوں کے اندرمریض اپنے ہاتھ کو مکمل طور پر حرکت دینے اور ایک عام زندگی گزارنے کے قابل ہو گا۔"
انھوں نے بتایا: "یہ مریض کا آپریشن دوسرا تھا۔ اس سے پہلے (closed blind technique) کا استعمال کرتے ہوئے فیمر بون یعنی ران کی ہڈی کے فریکچر کی درست فکسنگ کی گئی تھی۔ (closed blind technique) اس طرح کے فریکچر کو فکس کرنے کی جدید تکنیکوں میں سے ایک ہے۔ مریض کی حالت مستحکم ہے کیونکہ آپریشن کے دوران اور بعد میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: