العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک وسیع تر اجلاس کا انعقاد

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سے متعدد تنظیمی اور اداری امور کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہم ترین منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر سید لیث الموسوی کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اراکین اور ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے متعدد اہم نوضوعات اور نکات پر تبادلہ خیال کیا اور ایسوسی ایشن کے قیام سے لیکر اب تک حاصل کردہ اہداف ، مستقبل کی سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ دیگر اہم امور اور سالانہ کانفرنسز کے انعقاد کے لئےحکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے سیکشنز اور یونٹس سے متعلق تجاویز اور مشاورت بھی کی گئی۔ اس اجلاس میں جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وہ درج ذیل ہیں :
- "(أمناء الرسل)" کانفرنس کی تیاری پر تفصیلی بات کی گئی اور تنظیم کے علمی اور فکری شعبوں میں خدمات پیش کرنے والے ماہرین اور پروفیسرز کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا جامع مطالعہ کیا گیا۔
- چھٹی بین الاقوامی العمید کانفرنس کے موضوعات اور اس کے انعقاد کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- امام حسن علیہ السلام سیمینار کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو ماہ صفر میں منعقد کیا جائےگا۔
- مقدس فتویٰ دفاع سیمینار کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اہم سیمینار جون 2022 میں منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پرسید لیث الموسوی نے انتظامی کمیٹی کے ممبران کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور اس اجلاس کے نتائج کا جائزہ لینے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک وسیع تر اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ العمید سائنٹیفک اینڈ انٹیلکچوئل سوسائٹی 7/24/2019 سے وزارتی آرڈر نمبر بی ٹی 2-7199 کے مطابق سرکاری طور پر وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: