فیملی کلچر سنٹرکے وفد کی شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں اورعید غدیر کی مبارک باد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سنٹرکے وفد نے عید غدیر کے پرمسرت موقع پر کربلا میں شہداء کے خاندانوں اور مستحق خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور عید اکبر، خدا کی سب سے بڑی عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے روضہ مبارک کی جانب سے تحائف اور تبرکات پیش کئے۔
مرکز کی ڈائریکٹر محترمہ اسماء ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، " مرکزکی جانب مرتب کردہ منصوبوں کے مطابق بہت سی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں اور مختلف سماجی گروہوں کے ساتھ رابطے کرنا بھی ہماری اہم سرگرمیوں کا حصہ ہے اور ہم تمام مناسبات بشمول عید غدیرکے موقع پر شہداء کے اہل خانہ اورضرورت مند خاندانوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں تاکہ انھیں ان خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔ عید غدیرکے اس پومسرت موقع پر ہم نے مرکز کے عملے پر مشتمل وفد تشکیل دیا تاکہ شہداء کے اہل خانہ اورضرورت مند خاندانوں کے ساتھ ملاقاتیں کی جا سکیں اورانھیں عید کی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی جائے اور روضہ مبارک کی جانب سے تحائف اور تبرکات پیش کئے جائیں۔

انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "شہداء کے خاندانوں نے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے مواقع پراس عمل کو وسیع تر کرتے ہوئے جاری رکھا جائے گا انشاء اللہ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: