چالیس سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں کو درست فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں کو درست فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا: "مریض کے لمبر ورٹیبرا ہرنٹیڈ ڈسک کا شکار تھے جس کے باعث سپائنل کورڈ پر دباؤ تھا اور مریض کو شدید تکلیف اور پیشاب کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "ضروری ٹیسٹ اور تجزیوں کو مکمل کرنے کے بعد ، ہم نے لمبر ورٹیبرا کو صیح فکس کرنے اور مریض کے سپائنل کورڈ پر دباؤ کو ختم کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا۔ مریض کو آپریشن کے دوران اور بعد میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔
انھوں نے کہا: "الکفیل ہسپتال میں دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجیزیہاں کئے جانے والے حساس اور سرجیکل آپریشنزکی کوالٹی اور کامیابی کا ایک اہم عنصر ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: