قرآن مرکز / بابل برانچ کی جانب سے تلاوت وتجوید کے اصولوں اور علوم قرآن پر مشتمل ایک ترقیاتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز / بابل برانچ کی جانب سے تلاوت وتجوید کے اصولوں اور علوم قرآن پر مشتمل ایک ترقیاتی کورس شروع کیا گیا ہے۔ اس کورس میں (18) سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآن کلچر کا فروغ اور قرآنی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے۔
یہ کورس ڈاکٹر محمد کاظم المعموری کی زیر نگرانی قرآن مرکز / بابل برانچ کے ہیڈ کوارٹر میں ہفتہ کے دو دن منعقد کیا جا رہا ہے جوچھ ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کورس کے دوران طلبا کو تلاوت وتجوید اورلحن پر مشتمل تعلیماتی اور تربیتی لیکچرز دئیے جائیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن کورسزکا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی اہم قرآنی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد لوگوں میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اور انہیں قرآن کے زیادہ سے زیادہ قریب لانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: