الکفیل ہسپتال کے عملے کے لئے عربی زبان سے متعلق منعقد کئے جانے والا تربیتی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے الکفیل ہسپتال کے عملے کے لئے عربی زبان سے متعلق منعقد کئے جانے والا تربیتی کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
کورس کے انسٹرکٹر ڈاکٹر ماجد ناصر نے کہا: "اس کورس کا مقصد شرکاء کو عربی زبان سے متعلق لغوی صلاحیتوں کو بہتربنانا تھا تاکہ لغوی ، نحوی اور املاء میں کی جانے والی عام غلطیوں کو درست کیا جا سکے۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "اس کورس کی اہمیت جاننے کے لئے یہ ہی کافی ہے کہ ہماری تمام عبادات اور عربی زبان کے درمیان ایک خصوصی ربط میں ہے اور ان تمام عبادات کی صیح ادائیگی کے لئے عربی زبان کا صیح ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ادارے میں انتظامی معاملات کو چلانے کے لئے مستند اور غلطیوں سے پاک تحریر بنیادی معیار ہے جو کہ اس ادارے کی پہلی شناخت ہے۔"
ناصر نے مزید کہا: "یہ کورس الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں انتظامی اور معاون عملے کے لئے مرتب کیا گیا تھا جسے سلسلہ وار ورکشاپس کے انعقد سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کورس میں ہسپتال کے مختلف سیکشنز کے پندرہ ارکان شریک تھے۔"
انھوں نے کہا: "ہر وہ چیز جس سے ٹرینیز کو کیریئر امپاورمنٹ میں مدد ملے گی ہم پیش کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ وہ انتظامی سطح پر گرائمر کی غلطیوں سے پاک تحریری صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: