روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے تین عراقی یونیورسٹیوں میں دماغی نظام اور ڈائینامک نظریہ کے بارے میں لیکچرز کا اہتمام۔

ڈائینامک نظریہ کے بارے
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے تعلیمی اداروں اور روضہ مبارک کے درمیان تواصل کو برقرار رکھنے اور طلاب کو جدید ترین نظریات سے روشناس کرنے کے لئے تین عراقی یونیورسٹیوں میں دماغی نظام اور اس کے ڈائینامک نظریہ کے بارے میں لیکچرز دینے کے لئے اوکلانڈ یونیورسٹی امریکہ میں تدریسی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر شامل ہادی محسن کو مدعو کیا کہ جنہوں نے کربلا یونیورسٹی، کوفہ یونیورسٹی اور ہزین یونیورسٹی بغداد میں مذکورہ موضوع پر متعدد لیکچرز دئیے اور طلاب کو اس سلسلہ میں علمی حوالے سے نظریاتی اور عملی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر شامل نے ذہین ترین نئی نسل کی تخلیق اور عالمی طور پر ایک ذہین نسل کے بنانے کے لئے ہونے والے تجربات اور نظریات کے بارے میں بھی گفتگو کی اور اسی طرح دماغ سے ملحق شریانوں اور پٹھوں کے نظام کے بارے میں بھی لیکچرز دئیے۔
روضہ مبارک کی طرف سے علمی میدان میں طلاب کی مدد اور رہنمائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو کربلا یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر احمد علی نے کافی سراہا ہے اور اسے کافی خوش آئند اور مفید قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شامل ہادی محسن نے امریکہ کی اوکلانڈا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور پھر اسی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات میں اب تک مصروف ہیں۔ ڈاکٹر شامل نے بہت سے تحقیقی مضامین بھی لکھیں ہیں کہ جو دنیا میں متعدد بار نشر ہو چکے ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر شامل نے دو کتابیں بھی لکھیں کی جو مشکان یونیورسٹی اور اوکلانڈا یونیورسٹی کی طرف سے شائع ہوئیں۔ سن 2007ء سے اب تک ڈاکٹر شامل عراق کی بہت سی یونیورسٹیوں میں متعدد موضوعات پر لیکچرز دے چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: