انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے (فخر المخدرات) بلڈنگ پروجیکٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے نجف گورنریٹ میں حرم مقدس سے وابستہ (فخر المخدرات) بلڈنگ پروجیکٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
اس پروجیکٹ کے ریزیڈنٹ انجینئر علی محمد حسین نے کہا: "یہ پروجیکٹ حی الامین میں واقع ہے اور پانچ فلورز پر مشتمل ہے جبکہ اس پروجیکٹ کا کل رقبہ (660) مربع میٹر ہے۔"
انہوں نے مزید کہا ، "ہم اس عمارت کی تعمیر کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور انشاء اللہ ہم اس منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں گے۔"
واضح رہے کہ انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے اور روضہ مبارک کے زیادہ تر تعمیراتی منصوبے اسی شعبے کے عملے کی کوششوں کے مرہون منت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: