الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے لمبر ورٹیبرا کے فریکچر کی فکسشن کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے ایک 23 سالہ لڑکی کے لمبر ورٹیبرا کے فریکچر کی فکسشن کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے ماہر ڈاکٹرعامر السبعلي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک 23 سالہ مریضہ کے پہلے لمبر ورٹبرا میں فریکچر کو فکس کرنے کے لئے فوری آپریشن کرنا پڑا۔ چونکہ مریضہ متعدد طبی مسائل میں مبتلا ہے اس لئے اسے جنرل اینستھیزیا نہیں دیا جا سکتا تھا۔ ہم نے مریض سے متعلق تمام ٹیسٹوں کاجائزہ لینے کے بعد مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ پیچیدگیوں کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ "
انھوں نے مزید کہا ، "ہم ایک چھوٹی سی سرجیکل اوپننگ کے ساتھ آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئے ہم نے ٹوٹے ہوئے ورٹیبرا کو ٹھیک کیا اور پھر بائیڈنگ ایجنٹ پر مشتمل انجکشن لگا کر اسے مستحکم کیا گیا۔ خدا کا شکر ہے کہ آپریشن کے دوران یا بعد میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔ مریضہ کی طبی حالت بہتر ہے اور اس کے درد میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اعضاء کی حرکت معمول کے مطابق ہے اور وہ (24) گھنٹوں کے بعد چل سکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: