عراقی وزیر برائے امیگریشن کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری

عراقی وزیر برائے امیگریشن مسز إيفان فائق جابرو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کےشمالی حصوں پر داعش کے دہشت گرد گروہ کے غاصبانہ قبضے کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا بے گھر خاندانوں کو گلے لگانے اور انھیں پناہ فراہم کرنا ایک عظیم اقدام تھا اورہم روضہ مبارک کے اس قابل احترام اور انسان دوست موقف کے معترف ہیں اور مشکل وقت میں وزارت کو مدد اور تعاون فراہم کرنے پر روضہ مبارک کے شکر گزار ہیں۔
عراقی وزیر برائے امیگریشن نے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرنے کے بعد الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا : "روضہ مبارک نے بے گھر افراد کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے اور داعش کے قبضے سے آزاد کردہ علاقوں میں بے گھر خاندانوں کی ایک بڑی تعداد کو باوقار زندگی گزارنے کے کے لیے مناسب حالات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ "
اور اس نے مزید کہا: "ان سب کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی امدادی مہمات نے ان خاندانوں کے بوجھ کو کم کرنے اور مشکلات پر قابو پانے میں ان کی مدد کی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سنجار میں بھی مسائل سے دوچار خاندانوں کو مدد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ "
انھوں نے اپنی بات کے اختتام پر کہا: "مجھے آج اس مقدس مقام پر حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے اور میں نے یہاں کے روحانی ماحول اور اس جگہ کے تقدس کو محسوس کیا ہے اوریہ مقام مقدسہ عراق اور اس کے تمام فرقوں کے ساتھ اتحاد کی نشاندہی کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: