الکفیل ہسپتال: 17 سالہ نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو ختم کرنے کے لئےکامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 17 سالہ نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو ختم کرنے کے لئےکامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں اعصابی نظام اور ریڑھ کی ہڈی کے ماہر شامی ڈاکٹر ڈاکٹر وائل قاسم: "ہم نے ایک 17 سالہ نوجوان جو کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان پیدائشی نقص کا شکار تھا، کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو ختم کرنے کے لئےکامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس کی ریڑھ کی ہڈی کے اندر ایک سسٹ موجود تھی جو وقت کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی میں خم کو بڑھا رہی تھی۔ جس کی وجہ سے مریض شدید تکلیف کا شکار تھا اور معمول کے مطابق زندگی گزارنے سے قاصر تھا۔"

ڈاکٹر قاسم نے مزید کہا ، " یہ ایک مشکل اور پیچیدہ آپریشن تھا جو چار گھنٹوں سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ آپریشن کے دوران کسی بھی اعصابی مسئلے سے بچنے کے لئے کے لیے ہم نے سپائنل کورڈ مانیٹر کا استعمال کیا۔ اسی طرح خم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ترتیب وار مانیٹرنگ تکنیکس کا استعمال کیا گیا۔ خدا کا شکر ہے ہم نے 100 فیصد (scoliosis ) ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے بغیر کسی پیچیدگی کے آپریشن مکمل کیا۔ "

انھوں نے خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: