مسیب میں اہلِ کربلا کا طفلان مسلم(ع) کے یوم شہادت جلوس عزاء

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن کے تعاون سے اہل کربلا کے مواکب اور ماتمی انجمنوں نے مسیب میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور جناب مسلم(ع) کے بیٹوں جناب محمد(ع) اور جناب ابراہیم(ع) کی شہادت کا پرسہ امام زمانہ(عج) کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ اہل کربلا کے مواکب مختلف مناسبات پر ملک کے دیگر شہروں میں جا کر عزادری میں شرکت کرتے رہتے ہیں اور اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر کربلائی مواکب نے مسیب میں جلوس عزاء برآمد کیا اور اہل بیت اطہار(ع) اور حضرت امام مہدی(عج) کی بارگاہ میں ان معصوم بچوں کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

مذکورہ بالا سیکشن نے اس عبادتی و عزائی جلوس کے لیے مواکب کو مسیب جانے کے لیے بسیں فراہم کیں اور دیگر مطلوبہ امور سر انجام دی‎ئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: