القمر کلچرل فورم کی جانب سے کرکوک گورنریٹ میں اپنی پہلی ثقافتی سسرگرمی کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم کی جانب سے کرکوک گورنریٹ میں اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے کی نگرانی میں پہلے ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینارکے دوران ، شرکاء کے فکری اور علمی ذخائر کو بڑھانے کے لیے سلسلہ وار ورکشاپس منعقد کی گئیں۔
اس سلسلے میں القمر کلچرل فورم کے سربراہ شيخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کرکوک گورنریٹ میں اس ثقافتی سیمینار کا انعقاد فورم کے مرتب کردہ منصوبوں کا حصہ ہے اور یہاں یہ ہماری پہلی سرگرمی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آنے والے دنوں میں مزید علاقوں کا احاطہ کرے گا۔

یہ تقریب اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے قنبر المساوی کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ یہ سیمینار تین دن تک جاری رہا ، جس کی میزبانی حسینی اور المصطفیٰ گرینڈ مسجد نے کی۔

انھوں نے بتایا کہ فورم کی جانب سے اس سیمینار کے انعقاد کے لئے مربوط اور جامع پروگرام تیار کیا گیا تھا ، سیمینار کے دوران چھ موضوعات پر مختلف میٹنگز اور ورکشاپس انعقاد کیا گیا تھا، جو کہ درج ذیل عنوانات کے تحت ہیں۔
-مرجعیت ، تقلید اور اجتہاد۔
- عصری شبہات کا جواب دینا۔
تصور سے حل تک بحران۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا موضوعات پر حسن علی الجوادی نے لیکچردیئے جبکہ مندرجہ ذیل موضوعات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا:
. واقفیت اور شناخت۔
مستقبل کی تعمیر.
رائے عامہ بنانا۔
انھوں نے کہا کہ سیمینار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سیمینار کے اختتام پر 120 شرکاء کی شرکت کے ساتھ ڈسکشن سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ شہریوں کی جانب سے اس سیمینار کے انعقاد کو بے حد سراہا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: