روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ افراد اور عملے کو کویڈ 19 سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ویکسینیشن کا آغاز

الصدیقہ الطاہرہ علیہا السلام وویمن میڈیکل آرگنائزیشن نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ افراد، ان کے اہل خانہ اور الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے تدریسی عملے اور طالبات کو کویڈ 19 وائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اس آرگنائزیشن کی انچارج محترمہ بشریٰ الکنانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا:: "یہ ویکسینیشن مہم الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال، میڈیکل افیئرز ڈویژن اور الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ آرگنائزیشن کی جانب سے مرتب کردہ شیڈول اور پلان کے مطابق اس ویکسینیشن مہم میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک تمام افراد، ان کےاہل خانہ اور الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے تدریسی عملے اور طالبات کو شامل کیا جائے گا۔"
انھوں نے کہا : "اس واائرس میں تیزی سے ہونے والی میوٹیشنز کی وجہ سے ویکسینیشن ضروری ہوچکی ہے ، جس سے وبا کے خطرات سے بچنے اور انفیکشن کی شدت کو کم کرنے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ "
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یہ ویکسین کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے حاصل کی گئی تھی اور ویکسینیشن کا عمل وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: