روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب آج صبح بروز ہفتہ (27 ذی الحجہ 1442 ھ) بمطابق (7 اگست ، 2021 ) کو ایک اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصفی نے کی۔
اس اجلاس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، ان کے نائب انجینئر عباس موسیٰ احمد اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں خصوصا زائرین کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران روضہ مبارک کے شعبہ جات اور متعدد اداروں کے سربراہان نے شرکت کرتے ہوئے محرم اور صفر کے لئے کی جانے والی تیاریوں اور حکمت عملی سے متعلق تفصیلی بات کی خاص طور پر زائرین کی سیکیورٹی اور صحت کے حوالے سے مرتب کئے گئے منصوبوں زیر غور لایا گیا تاکہ زائرین باآسانی اور محفوظ طریقے سے مراسم زیارت انجام دے سکیں۔
اجلاس کے اختتام پر جنابسید احمد الصافی نےزائرین کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے ان کوششوں کو مربوط اور وسیع تر کرنے کی تاکید کی اورپچھلے عرصے میں مکمل ہونے والے اربن اور سروس پروجیکٹس کا جائزہ بھی لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: