شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے (دليل مسابقةِ روافد) کے نام سے ایک نئی گائیڈ کا اجراء

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے نالج میڈیا ڈویژن کی جانب سے (دليل مسابقةِ روافد) کے نام سے ایک نئی گائیڈ جاری کی گئی ہے۔
اس گائیڈ میں خصوصی ثقافتی مقابلے (روافد) کے تحت رمضان المبارک 1441هـ کے دوران آن لائن منعقد کی جانے والی تمام سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی معلومات شامل ہیں۔ ملک میں صحت کےغیر معمولی حالات کے پیش نظر اور سماجی دوری کے اصول کی تعمیل میں عراق کے اندر اور باہر سے (250) شرکاء نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔
گائیڈ (40) سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں مقابلہ میں پوچھے گئے تمام سوالات درست جوابات کے ساتھ ، پہلی تین پوزیشنزحاصل کرنے والے فاتحین کے ناموں کے علاوہ نگران اور انتظامی کمیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین کی آراء اور مقابلے کی میڈیا کوریج سے متعلق معلومات بھی گائیڈ کا حصہ ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی اپنی اہم سالانہ سرگرمیوں کے لیے دستور تیار کرنے اور چھاپنے کا خواہاں ہے تاکہ ان علمی وفکری سرگرمیوں کو مناسب طریقے سے دستاویزی شکل میں محفوظ کرتے ہوئے ان کے علمی فوائد کو دوگنا کیا جا سکے اور براہ راست معلومات کے علاوہ چھپی ہوئی گائیڈ کے ذریعے معلومات تک عمومی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: