سات سالہ بچے کی آنکھ کے ساکٹ میں فریکچر اور Exophthalmos کو درست کرنے کے لئے کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سات سالہ بچے کی آنکھ کے ساکٹ میں فریکچر کو درست کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ ایک مشکل اور پیچیدہ سرجری تھی جس کے کے لئے ہائی ٹیک میڈیکل ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا تاکہ بچے کو دوسری سرجری سے بچایا جا سکے۔
ہسپتال میں میکسیلوفشیل سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا: "بچے بلندی سے گرا تھا جس کی وجہ سے اس کی آنکھوں کے ساکٹ کا فرش ٹوٹ گیا تھا اور اس کے نتیجے میں آنکھوں کے ساکٹ کے پٹھے سکڑ گئے تھے اور اس کی آنکھیں متاثر ہوئی تھیں اور بچے کا فوری سرجیکل آپریشن ضروری تھا۔
انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے آپریشن کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور آنکھ کے ساکٹ کے فریکچر کو درست کرنے کے لئے ہم نے خود بخود گھل جانے والی پلیٹوں کا ستعمال کیا ہے تاکہ مستقبل میں بچے کو دوسری سرجری سے بچایا جا سکے۔ "
انھوں نے بیان کیا: "یہ ایک جدید سرجری ہے اور الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں خصوصی طبی اور نرسنگ سٹاف کی موجودگی اور جدید تکنیکس اور ہائی ٹیک میڈیکل ڈیوائسز کے ذریعے کیا جا سکا ۔"
انہوں نےبتایا: "زخمی بچے کی طبی حالت مستحکم ہے اور اسے صرف دو دن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ لیکن مکمل صحتیابی تک بچہ فراہم کردہ شیڈیول کے مطابق طبی معائنے کے لئے ہمارے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: