العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے پرائمری لیول پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کی جانب سے تعلیمی سال (2020-2021) کے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری سکولز کے بچوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کی جانب سے (العمید کو اپنے ہونہار طالب علموں پر فخر ہے) کے عنوان سے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور بہتر سے بہترین کی ترغیب دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ اس اعزازی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن پروفیسر ڈاکٹر عباس راشد الموسوی ، شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم کے سربراہ پروفیسر احمد صبیح الکعبی، ان کے معاونین، العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز کے اساتذہ ، طالب علموں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

العمید ایجوکیشنل گروپ آف سکولز فار بوائز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مسلم الغانمي نے کہا: "یہ اعزاز اور کامیابی طلباء ، ان کے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے پورے تعلیمی سال میں کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جنھوں نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود شاندار کامیابی حاصل کی۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "یہ اعزاز ان طالب علموں کے لیے ثانوی سطح پر اپنی علمی سبقت و کامیابی کو جاری رکھنے کے لیے ایک حوصلہ افزائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور یہ تقریب ایک ایسی یادگار جو اعلی تعلیمی مراحل میں جانے سے پہلے طلباء کے ذہنوں پر اپنا نشان چھوڑتی ہے۔"
واضح رہے کہ یہ اعزازی تقریب مسلسل دو دن منعقد کی گئی پہلے دن العمید پرائمری سکول فار گرلز کی طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسرے دن علموں کے اعزاز کے لیے وقف کیا گیا ، اور دوسرا دن العمید پرائمری سکول فاربوائز کے طالب علموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: