یکم محرم کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ نصب کیا جانے والا عَلَمْ کیسا ہو گا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ہدایا نذورات سیکشن کے ذیلی شعبۂ سلائی وکڑہائی نے بتایا ہے کہ ماہ محرم کی پہلی رات روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیے جانے والا سیاہ علم تیار کر لیا گیا ہے۔

کہ جس کے بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج عبد الزہرۃ داؤد سلمان نے بتایا ہے کہ محرم کا چاند نظر آتے ہی محرم کی پہلی رات میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پہ سارا سال لہرانے والا سرخ علم اتار کر اس کی جگہ سیاہ علم نصب کر دیا جائے گا۔ اس سال گنبد پہ نصب کرنے کے لیے جو سیاہ علم تیار کیا گیا ہے اس کی چوڑائی (2.5) ڈھائی میٹر اور لمبائی (3.5) ساڑھے تین میٹر ہے اور اس علم پر خطِ ثلث میں (يا ساقي عطاشا كربلاء) لکھا گیا ہے اور یہ عبارت سرخ رنگ میں علم کی دونوں طرف موجود ہے کہ جو علم کے ہر طرف 1.2 مربع میٹر حصہ پر مشتمل ہے۔ انتہائی نفیس کپڑے سے بننے والے اس علم کا وزن ڈھائی کلو گرام ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام سے منسوب علم مومنین کے لئے شجاعت، ایثار و قربانی اور وفا و جانثاری کی علامت ہے۔ روضہ مبارک میں آنے والے اکثر زائرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علم کا تبرک حاصل کرنے کی خواہشمند ہوتے ہیں زائرین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہدایہ و نذورات سیکشن کے تحت ایک پورا شعبہ علم اور اس کے لوازمات تیار کرنے کے لئے کھولا گیا ہےاور اس سال پہلی محرم کی رات روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیا جانے والا علم بھی اسی شعبہ نے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: