حيّ على العزاء: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبدوں کے عَلَم تبدیل کر کر دیئے گئے ہیں

آج بروز پیر (29 ذي الحجّة 1442هـ) بامطابق (9 اگست2021ء) کو نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علم اتار کر سیاہ علم نصب کر دیئے گئے ہیں۔

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر کی طرف سے محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے رسمی اعلان کے بعد گزشتہ سالوں کے برعکس بغیر کسی باقاعدہ تقریب کے علموں کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ عراق سمیت دنیا میں کورونا صورت حال ہے۔

واضح رہے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال سرخ علم لہراتے ہیں اور یہ سرخ علم اس بات کی علامت ہیں کہ یہ وہ مقتول ہیں کہ جن کے خون کا انتقام لینا باقی ہے خدا کا وعدہ ہے کہ امام زمانہ(عج) اپنے ظہور کے بعد امام حسین(ع) اور شہداء کربلا کے قاتلوں سے ان کے ہر ظلم و ستم کا بدلہ لیں گے تمام مومنین ہر وقت امام زمانہ کے ظہور کی دعا کرتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ مل کر امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے اور پوری دنیا کو انسانیت کے دشمنوں سے پاک کر دیا جائے تاکہ پوری انسانیت سکون اور سعادت کی زندگی گزار سکے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علموں کو ہر سال محرم کے شروع ہوتے ہی اتار کر ان کی جگہ سیاہ علم نصب کر دئیے جاتے ہیں کہ جو حزن و ملال اور سوگ اور ایام عزاء کی علامت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: