مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے منعقد کردہ تعلیمی اور رہنمائی کورسز کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ مذہبی رہنمائی ڈویژن نے اپنے تعلیمی اور رہنمائی کورس کے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ یہ کورس روضہ مبارک سے وابستہ سٹاف کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔

مذہبی رہنمائی ڈویژن کے سربراہ اور ان کورسز کے نگران سید محمد الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ کورسز متعدد علمی، فکری اور ثقافتی موضوعات پر مشتمل ہیں جن کا مقصد علمی، فکری اور ثقافتی آگاہی کا فروغ اور روضہ مبارک سے وابستہ سٹاف کو بحیثیت خدام زائرین امام حسین علیہ السلام خدمت کرنے کا جو شرف حاصل کے بارے میں اگاہی فراہم کی جا سکے تاکہ وہ ان مقامات مقدسہ کے وقار اور عظمت کے مطابق اپنے فرائض کو بہتر اور منظم انداز انجام دیتے ہوئے زائرین کرام کو بہترین خدمات فراہم کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ کورسز شعبہ مذہبی امور سے وابستہ مذہبی رہنمائی ڈویژن کے عملے کے زیر نگرانی مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن مارننگ اور ایونگ سیشنز میں منعقد کئے گئے تھے۔ ہم نے ان کورسز کے انعقاد کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کورسز شعبہ مذہبی امور کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ سٹاف کے لئے گزشتہ منعقد کئے جانے والے کورسز کا تسلسل ہیں۔ ان تربیتی کورسز کا مقصد سٹاف کی علمی، فکری اور ثقافتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ انھیں زائرین کرام یا شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات خاص طور پر مذہبی پہلو کے حوالے سے، دینے کے لئے تیار کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: