محرم کے شروع ہوتے ہی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع...

نواسہ رسول امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال کی کربلا میں المناک شہادت پر تمام مسلمان محرم اور صفر میں سوگ مناتے ہیں کہ جس کی ابتداء یکم محرم سے ہوتی ہے اور خاص طور پر محرم کے پہلے دس دن بڑے پیمانے پر عزاداری اور مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔
ماہِ محرم کی پہلی صبح کے ساتھ ہی کربلا کے مقامات مقدسہ میں مراسم عزاء کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ مراسم عزا کی ادائیگی اور ماتمی جوسوں کی برآمدگی کا سلسلہ وزارت صحت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ دو مقامات مقدسہ کی انتظامیہ کے تعاون سے جاری ہے۔
حسب روایت محرم کی پہلی تاریخ کو اہل کربلا کے عزائی مواکب روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی جلوس برآمد کرتے ہیں جن میں زنجیر زنی کے جلوس بھی شامل ہیں۔
تمام ماتمی جلوس دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مرتب کردہ شیڈول اور وضح کردہ لائحہ عمل کے مطابق برآمد کئےجاتے ہیں۔ یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔
کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے سربراہ حج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "مراسم عزاء کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے تیاریوں کا سلسلہ موسم حزن وغم کی آمد سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا تاکہ صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حفظان صحت کے اصولوں اور وزارت صحت کی ہدایات کی مکمل پابندی کو ممکن بناتے ہوئے صحت مند اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ماتمی جلوسوں کی آمد کے لئے شیڈول اور اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں تاکہ رش اور بھیڑ سے بچتے ہوئے منظم انداز میں عزائی جلوس برآمد کئے جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: