اہم: عشرہ محرم کے دوران ہر روز امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس اپنی نیابت میں زیارت پڑھوائیں

الکفیل نیٹ ورک دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے اُن تمام محبانِ اہل بیت(ع) کو اپنی نیابت میں بلا معاوضہ زیارتِ امام حسین(ع) اور زیارتِ حضرت عباس(ع) پڑھوانے دعوت دیتا ہے کہ جو موجودہ عالمی حالات یا کسی بھی دوسری وجہ سے عشرۃ محرم میں کربلا نہیں آ سکتے۔

پس جو مومنین بھی عشرۃ محرم اور عاشوراء کے دن مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کرنے اور انھیں پرسہ پیش کرنے کے لیے نہیں آ سکتے اور وہ اپنی طرف سے یا اپنے کسی عزیز کی طرف سے مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں وہ الکفیل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں نام درج کر دیں جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام دونوں مقدس روضوں میں عشرۃ محرم کے دوران ہر روز زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور دس محرم کے دن زیارت عاشوراء پڑھنے کے ساتھ پرسہ پیش کریں گے۔
شعبةُ السادة الخَدَم کے سربراہ جناب سید ہاشم الشامی نے الکفیل نیٹ ورک کو تصدیق کرتے ہوئے کہا: " ہم حسب روایت اس صفحہ میں رجسٹر ہونے والے ہر شخص کی جانب سے دونوں مقدس روضوں میں عشرۃ محرم کے دوران ہر روز زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور دس محرم کے دن زیارت عاشوراء پڑھنے کے ساتھ پرسہ پیش کریں گے۔ "
انھوں نے مزید کہا کہ نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز کی ادئیگی کا یہ سلسہ یکم محرم الحرام سے لیکر دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔
اپنے یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں اور نام درج کریں:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: