قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے ناطقِ قرآن امام حسین(ع) کی شہادت کی یاد میں محفل قرآن

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے ماہ محرم اور ناطقِ قرآن امام حسین(ع) کی شہادت کے احیاء کے لیے ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا جس میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی خواتین قاريانِ قرآن نے تلاوت کی۔

انسٹی ٹیوٹ کی انچارج محترمہ منار جبوری نے اس بارے میں کہا ہے: محرم کی ابتداء اور اسلامی شریعت کی حفاظت اور نہجِ قرآن کے احیاء کے لیے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو یاد کرنے کی خاطر یہ محفل قرآن منعقد کی گئی کہ جس میں امام حسین(ع) سے مخصوص سورہ فجر کی خواتین قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس محفل قرآن کا مقصد قرآنی عقیدہ کی ترسیخ ہے اور یہی وہ ہدف ہے جس کے لیے امام حسین علیہ السلام نے قیام فرمایا اور قربانیاں پیش کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: