روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے دس سالہ بچی کی ران کی ہڈی سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ بچی کا اس سے پہلے بھی بیرون ملک یہ آپریشن کیا گیا تھا جو کامیاب نہیں ہوا تھا۔
ہسپتال میں آرتھوپیڈک اور جوائنٹ سرجری کے ماہر ڈاکٹر مصطفیٰ ولید نے کہا: ’’ ہمارے پاس کینسر کے ٹیومر میں مبتلا ایک دس سالہ بچی کا کیس آیا۔ ٹیومر ران کی ہڈی میں پھیلا ہوا تھا اور ٹیومر کو ہٹانےکے لئے بچی کا اس سے پہلے بھی بیرون ملک یہ آپریشن کیا گیا تھا جس میں کینسر سے متاثرہ ہڈی کو ہٹانے کے بعد دوسری ہڈی ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی، لیکن عراق واپسی کے بعد پتہ چلا کہ بچی پر کیا گیا آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے اس بچی کا دوسرا آپریشن کیا ، جس میں ہم نے فیمر سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹایا، ہڈی کو دوبارہ لگایا اور اسے اندرونی طور پر صیح طرح فکس کیا۔ آپریشن میں تین گھنٹے لگے اور یہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ بچی کی طبی حالت مستحکم ہے اور اسے کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔"