حفظ یونٹ کے زیر اہتمام منعقد کردہ تعلیمی و آگاہی پروگرام میں 30 سے ​​زائد حافظان قرآن نے حصہ لیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ نے قرآن سرگرمی یونٹ کے تعاون سے ایک تعلیمی و آگاہی پروگرام تیار کیا ہے جو قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے کربلا میں قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء کو تعلیمی اور اخلاقی سبق فراہم کرتا ہے۔

اس پروگرام میں 30 سے ​​زائد حافظوں نے حصہ لیا ہے اور اس پروگرام کے دوران قرآن مرکز کے شیخ علی الراوی اس کی تعلیمی و آگاہی لیکچر پیش کیا۔
یہ پروگرام ہفتے میں ایک دن منعقد کیا جاتا ہے، اس دوران طلباء کو تربیت اور اخلاقیات سے متعلق مخصوص آیات کا انتخاب کرتے ہوئے تعلیمی و آگاہی لیکچر دیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کو ثقلین کی تعلیمات کے مطابق تربیت دی جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز نے ایک خصوصی حفظ پروگرام تیار کیا ہے جس میں (5-6) سال کی مدت کے دوران پورے قرآن پاک کو حفظ کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ اس پروگرام کے دوران طالب علم ہر سال قرآن کریم کے چھ پاروں کو حفظ کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: