شعبہ مذہبی امور نے ماہ محرم کے لیے مرتب کردہ ثقافتی ، تعلیمی اور رہنمائی پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام ایس او پیز کو اپناتے ماہ محرم کے لیے مرتب کردہ ثقافتی ، تعلیمی اور رہنمائی پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
شعبہ مذہبی امور کے نائب سربراہ شیخ عادل الوکیل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا : "صحت کے موجودہ بحرانی حالات میں ہم نے مسلسل دوسرے سال موسم حزن حسینی کے دوران زائرین کرام کو خدمات کی فراہمی اور اپنے ثقافتی ، تعلیمی اور رہنمائی پروگرام پر عمل درآمد کے لئے خصوصی ورک پلان تیار کیا ہے۔ حزن و ملال کےاس موسم کا شمار تبلیغ اور رہنمائی کے اہم ترین موسموں میں ہوتا ہے لہذا اس کی اہمیت کے پیش نظر اور زائر کی دینی تعلیم وتربیت اور اس زیارت کے ثمار سے استفادہ کرنے کی خاطر ہم نے زائرین کرام کے فقہی، عقائدی اور اخلاقی رہنمائی کے لیے بہت سے پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، "ہماری اہم سرگرمیوں میں روضہ مبارک میں ثقافتی و تعلیمی لیکچرز کا انعقاد ، زائرین کی رہنمائی اور پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دینے کے لئے کے انفارمیشن پوائنٹس کا قیام، مذہبی، تعلیمی اور مراسم زیارت سے متعلق ہزاروں پمفلٹس، کتابچوں اور بروشرز کی تقسیم اور حرم مطہر کے اندر اور باہر مجالس عزاء کا انعقاد شامل ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "آن لائن سرگرمیوں کے ضمن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ، براہ راست نشریات، اور سیٹلائٹ و ریڈیو کے ذریعے انقلاب حسینی پر متعدد پروگرامز اور ڈسکشن سیشنز نشر کئے جائیں گے۔ "
اانھوں نے اپنی بات کے اختتام پر کہا: " ان تمام آن لائن سرگرمیوں کے علاوہ ہم اپنے آفیشیل ویب پیج پر موصول ہونے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔ زائرین کرام اور کوئی بھی فرد ہم سے مندرجہ لنک کے ذریعے سوالات کے جوابات اور دیگرثقافتی و فقہی معلومات حاصل کرسکتا ہے :

https://alkafeel.net/religious/index.php?add_quest
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: