عزادار امام حسین(ع) کے کربلا پہنچنے کو یاد کر رہے ہیں

صدیوں سے یہ رسمِ عزاء چلی آ رہی ہے کہ دو محرم الحرام کے دن عزادارانِ مظلوم کربلا مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہلبیت و انصار کے کربلا پہنچنے کو یاد کرتے اور مجالس اور نوحوں میں 2 محرم 61 ہجری کے امام حسین علیہ السلام کے کربلا پہنچے کے واقعات کا ذکر کرتے ہیں۔

اہل کربلا دو محرم کی رات اور دو محرم کے دن میں اپنے مخصوص روایتی انداز میں امام حسین علیہ السلام کے دو محرم الحرام اکسیٹھ ہجری کو کربلا پہنچنے کو شمعیں اور مشعلیں روشن کر کے اور جلوسوں میں زنجیر زنی ار سینہ زنی کے اور اپنی مجالس عزاء میں اس واقعہ کو ذکر کر کے یاد کرتے ہیں اور اہل بیت کو پیش کرتے ہیں۔

دو محرم کے دن اور رات میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں اور مواکب کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور دونوں مقدس میں روضوں پرسہ پیش کیا۔

واضح رہے ہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر حسینی اور مواکب سیکشن کی طرف سے تمام کربلائی انجمنوں اور مواکب کو جلوسوں کے حوالے سے پہلے سے ہی ٹائم ٹیبل دے دیا گیا ہے کہ جس کے مطابق جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں اور روضوں میں حاضری دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: